22-09-2010
جمہوریت بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث آئی، پاکستان پیپلز پارٹی۔
کراچی (پریس رلیز) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج، ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی بات کرنے والے جمہوریت اور عوام کے دشمن ہیں، ملک میں جمہوریت کئی برسوں کی جدوجہد کے بعد اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث آئی ہی، پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سے جاری کردہ بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام نے ووٹ دے کر پانچ سال کے لیے منتخب کیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے ڈھائی سالوں میں تاریخی اقدامات کرکے یہ ثابت کرکے دکھایا ہے کہ حقیقی جمہوریت پیپلز پارٹی کی حکومت ہی بحال کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ماضی میں کرپشن کرکے تمام ریکارڈ توڑے اور آج وہ تبدیلی کی بات کررہے ہیں، عوام آج بھی پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں، جس کا ثبوت حالیہ ضمنی انتخاب میں این اے 184 بہاولپور پر پیپلز پارٹی کی خدیجہ عامر کی کامیابی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی بات کرنے والے جمہوریت کی بقا کے لیے اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں، ملک کو 90ءکی دہائی میں نہ دھکیلا جائی، مفاہمت میں ہی ملک اور قوم کی بہتری ہے۔ |