کراچی (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج، رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے چند اخباروں میں شائع ہونے والی عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈہ مہم چلانے کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے کسی قوم پرست جماعت کی پشت پناہی نہیں کرتی۔ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی طرف سے عدلیہ کیخلاف سیاسی مہم چلانے یا ایسی کسی مہم چلانے والوں کی پشت پناہی کرنے والی رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی تمام اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کو مضبوط کرنے میں یقین رکھتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی بحالی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں عدلیہ سے کوئی ٹکراؤ نہیں چاہتی۔
No comments:
Post a Comment