The Sindh PPP media cell’s spokesperson, MPA Sharjeel Memon, speaking at a press conference, said that the PPP MPAs would wear black armbands during the provincial assembly’s session on Friday (today).
Memon, flanked by MPAs Imdad Pitafi, Agha Taimur and Javed Shah Jillani, said that the legislators would take out a rally from the assembly building and march up to the Sindh High Court building to lodge their protest against the judgment of the SC. Memon said it was the constitutional right of the government to appoint heads of the institutions.
He said the government was not “interfering” in the judiciary’s affairs, therefore, “the judiciary should also respect the government’s prerogatives”. Memon said several cases had been pending before the judiciary and asked why the same were not being taken cognizance of by the judges.
He cited the Mehran Bank and the Hudabia Paper Mills cases and asked why the judiciary had not been taking notice of the Punjab government being run through a stay order, and no hearing into the stay order had taken place for a considerable length of time.
کراچی (پریس رلیز)پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج شرجیل میمن نے پیپلزمیڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چےئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کا تقرر حکومت کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے اس امر پر حیر ت کا اظہار کیا کہ عد الت میں کئی دیگر اہم مقدمات زیر التوا ہیں انہیں کیوں نہیں اٹھایاجاتا، مہران بینک اسکینڈل، حدیبیہ پیپر ملز کیس اور خصوصاً پنجاب حکومت کا اسٹے آرڈر جس پر برسوں گذر جانے کے باوجود دوسری تاریخ نہیں لگائی جاتی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی مقامی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ پرامن مظاہرے کریں۔ تاج حیدر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی بطور چیئرمین نیب تقرری کے خلاف سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے اس پر سندھ میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کا تعلق چونکہ سندھ سے ہے لہٰذا سپریم کورٹ کی طرف سے اس طرح کا فیصلہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی غیر جانبداری اور دیانتداری مسلم ہے کسی نے ان کی تقرری پر انگلی نہیں اٹھائی۔ سب لوگ یہ توقع کررہے تھے کہ وہ نیب کے چیئرمین کی حیثیت سے کرپشن کے مقدمات میں معروضی فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی عزت اور بحالی کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ہمارے ہی لوگ شہید ہوئے لیکن یہ بات افسوسناک ہے کہ گذشتہ 3 سال سے عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ ٹی وی چینلز مسلسل یہ باتیں کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت کو عدلیہ کے ذریعے ہٹایا جائے گا۔ عدلیہ کو اس تاثر کا نوٹس لینا چاہیے۔ عدلیہ نے جمعرات کو جس قسم کا فیصلہ کیا ہے اس سے یہ تاثر مزید جڑ پکڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے غم وغصے اور احتجاج کو پرامن رکھنے کیلئے ہڑتال کی کال دی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ تصادم میں نہیں جارہے۔جب ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی تو پھانسی دینے والے ایک جج نے بعد ازاں ٹی وی چینل پر آکر کہا کہ عدلیہ نے دباؤ کی بنیاد پر ایک شخص کو قتل کردیا۔ ہم نے شہید بھٹو کے قتل کو ہمیشہ عدالتی قتل قرار دیا ہے اور یہی چیزیں بھی جلد باہر آجائیں گی کہ جمعرات کا سپریم کورٹ کا فیصلہ کیسے ہوا۔ دریں اثناء پیپلزمیڈیا سیل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ اداروں کے سربراہوں کا تقررحکومت کا آئینی حق ہے شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تمام ارکان سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہونگے اورسندھ ہائیکورٹ تک پر امن پیدل مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں اورعوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج میں شامل ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔
No comments:
Post a Comment